منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’فوجی خدمات کے مطابق ضیاالحق کو صرف پنشن ہی ملی ‘‘ اعجاز الحق کا اختر مینگل کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل، بڑا چیلنج دیدیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے سربراہ چوہدری اعجاز الحق کا اختر مینگل کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل اپنے پہلو میں بیٹھے مولانا فضل الرحمن کی خوشنودی اور ان کی تفنن طبع کیلئے بے بنیاد الزام تراشی کررہے ہیں۔

اختر مینگل نے جنرل ضیاء الحق شہید کی جائیداد کی بات کی ہے۔مجھے فخر ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے تمام سیاسی مخالف ان پر کسی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتے۔ بلوچستان میں جہاں بھٹو اور مشرف نے عسکری کاروائیاں کیں جنرل ضیاء الحق نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام آپریشن کو روک دیا۔حیدر آباد ٹریبونل توڑ کر عطاء اللہ مینگل سمیت تمام بلوچ رہنماؤں اور سرداروں کو رہا کیا۔اعجاز الحق نے کہا کہ ان کے والد عطاء اللہ مینگل کی صحت انتہائی خراب تھی توجنرل ضیاء الحق نے جب انہیں بیرون ملک علاج کی سہولت بہم پہنچائی۔ جنرل ضیاء الحق بلوچستان میں امن و امان کیلئے اقدامات کررہے تھے تو بلوچستان کے کچھ سردار اپنی ہی ریشہ دوانیوں کو آگے بڑھا رہے تھے۔ جنرل ضیاء الحق نے کوئٹہ کو سوئی گیس فراہم کرنے کا حکم دیا تو متعلقہ حکام نے اپنی جمع تفریق لگا کر اس منصوبے کی شدید مخالفت کی۔ اسے ناقابل عمل قرار دیا تو ضیاء الحق نے کہا کہ یہ کوئی اقتصادی منصوبہ نہیں بلکہ سیاسی فیصلہ ہے۔ ضیاء الحق شہید کو جائیداد بنانے کا طعنہ دنے والے سن لیں کہ صدر کیلئے مختص مراعات اور سہولیات میں سے انہیں یا ہمیں تو کچھ بھی نہیں ملا۔شہید ضیاالحق کی فوجی خدمات کے مطابق صرف پنشن ہی ملی ہے۔

انتہائی مشکل حالات میں بھی ضیا شہید نے وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھا۔میں اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں وہ بھی ذرا ہمت کریں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔حکومت اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دے جو اختر مینگل اور ہمارے اثاثو ں کی تحقیقات کرے جنرل ضیاء الحق شہید کی جائیداد کیساتھ اختر مینگل اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…