جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

9 سالہ بچے کی بڑی واردات ، پولیس نے کار چوری کرنے پر گرفتار کر لیا بچے نے کار کیسے چوری کی؟دیکھ کر اہلکاروں کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کار چلانے کے شوق میں ایک 9 سالہ بچے نے بڑی واردات کر ڈالی، جس کے بعد پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان مجاہد فیز 5 میں ایک بچے نے کار چوری کر لی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کار کا تعاقب کر کے اسے روک لیا۔

لیکن گاڑی کے اندر ایک نو سالہ بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سائوتھ میں درخشاں پولیس کی دوڑیں لگوانے والے بچے بلال کو سی ویو سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے بچے کے والدین کو تھانے طلب کر لیا، پولیس نے بتایاکہ کم عمر ملزم بلال مچھر کالونی کا رہائشی ہے۔کاری چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے ، جسے دیکھنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ بچہ ماہر کار لفٹر ہے یا محض ایک چھوٹے بچے کی شرارت ہے۔فوٹیج کے مطابق 9 سالہ بلال نے کار کا دروازہ چند ہی سیکنڈز میں مہارت سے کھولا، اور پھر اندر بیٹھ کر کار بھی اسٹارٹ کر لی اور دوڑا دی۔پولیس کے مطابق بلال نے خیابان مجاہد فیز 5 سے کار چوری کی تھی، پولیس کنٹرول پر اطلاع ملتے ہی پر گشت پر مامور پولیس الرٹ ہو گئی، جب پولیس نے کار روک کر اسلحہ تانا تو اندر سے ایک بچہ نکلا، اہل کار بچے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ شرارتی بچے نے کار چلانے کے شوق میں کار لے اڑی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…