جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈائون سخت کر کے مزید 8 علاقے بند کرنے کا فیصلہ بند ہونے والے علاقوں کی فہرست بھی سامنے آگئی

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز پھیلنے کے سبب اسمارٹ لاک ڈائون سخت کر کے مزید 8 علاقوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹائون ،گارڈن ٹائون اور اندرون شہر شامل ہیں۔

ذرائع کمشنر آفس کے مطابق 5 روز پہلے شہر کے 21 علاقوں کی 61 گلیوں اور بلاکس کو بند کیا گیا، اب 8 مزید علاقوں میں مکمل لاک ڈائون کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان میں 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمشنر آفس ذرائع نے مزید بتایا کہ مجوزہ علاقوں کو بند کر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ دیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 کو نافذ کر دیا گیا ہے۔پوش علاقوں کو بند کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی سے مشروط ہو گا، ڈی ایچ اے میں 1403 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد 22 ہزار 405 گھر، 44 ہزار 810 خاندان ، 2 لاکھ 16 ہزار آبادی کو لاک ڈائون کیاجائے گا۔گلبرگ ون، ٹو اور تھری کے تمام بلاکس میں لاک ڈان کیا جائے گا، پورے علاقے سے کورونا کے 736 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماڈل ٹائون میں 659 کنفرم کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، فیصل ٹائون میں 188 کنفرم کیسز، گارڈن ٹائون سے 238، گلشن راوی میں 212، والڈ سٹی میں 170 مریض کنفرم ہوئے ہیں۔اندرون شہر کی اکبر منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی، جوہر ٹائون کے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مکمل لاک ڈائون ہونے والے علاقوں میں شاپنگ مالز اور مارکیٹس بند رہیں گی۔

دوسری جانب لاہور میں کچھ روز قبل سیل کئے گئے کئی علاقوں کو چھ دن بعد ہی کھول دیا گیا، صوبائی دارالحکومت میں 61 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا تھا، انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مریض نہ ہونے پر متعدد علاقوں کو کھولنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ 6 روز قبل انار کلی دھوبی گھاٹ کی گلی نمبر 10 کو بھی بند کیا گیا تھا تاہم گلی میں کوئی مریض نہ ہونے پر انتظامیہ نے اسے کھول دیا۔ 2 روز قبل اسلام پورہ کے علاقے یوسف روڈ کو بھی کورونا مریض نہ ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…