راولپنڈی (این این آئی)کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا، راولپنڈی کی 8 یونین کو نسلوں اور کینٹ کے بعض علاقوں میں لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ۔لاک ڈان پر عملدرآمد جمعرات سے ہو گیاجو 30 جون رات 9 بجے تک جاری رہے گا جبکہ عملدآمد کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈان والے علاقوں کے داخلی خارجی راستے بند رہیں گے ،لاک ڈان کی زد میں آنے والے علاقوں میں یونین کونسل 21 میں ڈھوک کالا خان یوسی 22 کے قیوم آباد اور اقبال ٹان ،یوسی 23 کا علاقہ ڈھوک پراچہ اور ڈھوک.کشمیریاں جبکہ یوسی 24 میں کری روڈ .علی آباد .اور ڈھوک ولی اکبر ،یوسی 25 میں صادق آباد .مجسٹریٹ کالونی .یوسی 26 میں آفندی کالونی .سٹلائٹ ٹان بلاک اے اور سی ،یوسی 28 میں.مسلم.کالونی اور خرم.کالونی کے علاقے ،کینٹ ایریا میں ڈھیری حسن آباد .ٹاہلی موہری .غوثیہ چوک .جاورہ .ٹنچ بھاٹہ پیپلز کالونی سمیت ولامہ اقبال کالونی شامل ہونگے ۔حکومت پنجاب نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ِلاک ڈان والے علاقوں میں تمام مارکیٹس. شاپنگ مالز.ریسٹورانٹ .نجی اور عام دفاتر بند رہیں گے ۔عوامکی نقل وحرکت روکنے کے کے لئے پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا حکم دیدیا گیا،مذہبی و عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کریانہ اسٹور،آٹا چکی ،فروٹ سبزی تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 سے 7 بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیکل سروسز .فارمیسیز.لیباٹریز. کلیکشن پوائنٹ .میڈیکل اسٹورز .ہسپتال اور کلینکس کووقت سے استثنی حاصل ہوگا ،دودھ دہی چکن ،گوشت مچھلی کی دکانوں سمیت بیکریا ں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی ،جج وکلا عدالتی اسٹاف ہیلتھ سروسز ہاسپٹل میڈیکل اسٹور .لیبارٹریز کلیکشن پوائنٹ پر کے عملہ کی آمدورفت پر پابندی نہیں.ہوگی ۔تمام.متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی پابند ہوگی۔