لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت آئندہ ماہ سے کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی استعداد50ہزاریومیہ سے بڑھاکرایک لاکھ کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہی ہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قواعدوضوابط پرعملدرآمد اور تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت میں اضافے سے
ہی کوروناوائرس کے چیلنج سے نمٹاجاسکتاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے بارے میں ایک سوال پر اسدعمرنے کہاکہ کمزورمعیشت کے پیش نظرمکمل لاک ڈائون کی پالیسی موثرنہیں ہوسکتی۔اگرمکمل لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی گئی تویومیہ اجرت پرکام کرنے والے طبقے اورمحنت کشوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔