“بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونیوالی ہے جو تحریک انصاف کیلئے شرمندگی کا باعث بنے گی” ،منصور علی خان کا بڑا دعویٰ

15  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونے والی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں منصور علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کی آڈیو کال ریکارڈنگ

بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے، یہ آڈیو کال پی ٹی آئی حکومت کیلئے بہت ہی شرمندگی کا باعث ہوگی۔ اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد سامنے آجائیں گی۔منصور علی خان کے اس ٹویٹ پر اینکر پرسن اجمل جامی نے سوال کیا کہ کیا یہ آڈیو کال پنجاب یا لاہور سے تعلق رکھنے والی کسی خاتون کی تو نہیں ؟

موضوعات: