لاہور( این این آئی )کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں بلند عمارتوں کو طیاروں کیلئے خطر ناک قرار دیدیا گیا ۔ ائیرپورٹ مینیجر کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی الگ سے مراسلے بھجوادئیے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف 15کلومیٹر کی
حدود میں جابجا غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں ہیں ،متعلقہ اداروں کو متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔رن وے کے ٹیک آف اور اپروچ ایریا کے گرد غیر قانونی تعمیرات کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف میں جہازی سازء ہورڈنگز ، انٹینااور عمارتیں خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہیں ۔