جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

“ڈونکی راجہ کی سرکار ۔۔نہیں چلے گی، نہیں چلے گی آٹا چور چینی چور، اپوزیشن کی نعرے بازی، اپوزیشن کے قابل اعتراض نعروں پر وزیراعظم عمران خان کا ری ایکشن

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وز صنعت و پیداوار حماد اظہر بجٹ تقریر 21-2020ءپیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں شور شرابااورہنگامہ آرائی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے کہ ڈونکی راجہ کی سرکار ۔۔۔ نہیں چلے گی ۔۔ نہیں چلے گی ۔ جبکہ اس کے علاوہ اپوزیشن نے اپنے ہاتھوں میںمختلف عبارت پر

مبنی پلے کارڈز اٹھائے اٹھائے ہوئےتھے جن پر یہ عبارت درج ہے ۔ ’’ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر کہاں ہیں ۔ زراعت برباد، کسان بدحال کیوں ؟ اپوزیشن کے پلے کارڈز پر درج ’’ کرونا عام فلو نہیں ، دھاندلی زدہ حکومت منظور نہیں ، آٹا چور ، چینی چور ، علی بابا چالیس چور کے نعرے بھی استعمال کیے گئے اوراس کے علاوہ پلے کارڈز پر اسٹیل مل ملازمین سے وزیراعظم کے وعدے کو بھی نمایا ں کیا گیا کہ ان سے کیا گیا وعدہ پورے کیا جائے ۔ تاہم اس تمام صورتحال پر وزیراعظم عمران خان پر اطمینان رہے اور بجٹ تقریر کو سنتے رہے ۔بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے کچھ اراکین نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کر دیا تھا ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں دوسری بار بجٹ پیش کررہا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا مشکل سفر سے ابتدا کی، مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے عوام کا تعاون کی ضرورت ہے۔ معاشی بحران ورثے میں ملا، بجٹ خسارہ 2300 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔جاری کھاتوں کاخسارہ 20 ارب کی انتہاپر پہنچ چکا تھا۔سود کی ادائیگیوں کے لیے 2 ہزار 946 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے لیے 470 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔شرح نمو میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے، ہمارا مقصد معیشت کی بحالی ہے۔وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 650 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔نان ٹیکس ریونیو 1108 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 963 ارب روپے رکھا گیا ہے۔دس لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریوں کا بندوبست کیا ۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…