اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے صوبوں کو مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کے لئے مراسلہ جاری کر دیاجس میں کہاگیاکہ گذشتہ برس مون سون کی بارشیں پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں سیلاب کا سبب بنیں،شہروں میں نکاسی آب کا ناقص نظام سیلاب کا سبب بنتا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری علاقوں خصوصاً کراچی، لاہور،
حیدرآباد، ٹھٹہ اور راولپنڈی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے،اس سال محکمہ موسمیات نے اوسطاً زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مون سون بارشوں کے پیش نظر شہری نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی پیشگی صفائی کا بندوبست کیا جائے،کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر دستیاب وسائل کو پہلے سے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔