جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کا انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے بارے انتہائی اہم فیصلہ

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے میں بھی ایف آئی اے کو آپریشنل لحاظ سے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں حکومت نے ایف اے آئی سائبر ونگ کو بھی مزید موثر اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایف آئی اے میں نئے منصوبوں کیلئے اخراجات کی تجاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی ،دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی، اینٹی منی لانڈرنگ اور سائبرونگ کیلئے نئے منصوبوں کا تخمینہ تقریباً 3 ارب روپے لگایا گیا ہے، انسداد دہشتگردی کے نئے منصوبے کیلئے لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں ایف آئی اے سائبرونگ کی بہتری کیلئے 30 کروڑ روپے آئندہ مالی سال مختص کرنے کی تجویز شامل ہے ، انسداد منی لانڈرنگ کے نئے منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ارب 97 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…