ایل آر ایچ انتظامیہ نرسز کو خود موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے، نرسز ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری کی دھماکہ خیز باتیں

6  جون‬‮  2020

پشاور (آن لائن) ایل آر ایچ میں کورڈ19 آئی سی یو میں نرسز کے لئے این 95 نہ ہونا افسوس ناک ہے نرسز ائی سی یو میں احتجاجا نہیں جارہی ایل آر ایچ انتظامیہ نرسز کو خود موت کی منہ میں دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروانشنل نرسز ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف نرسز کے ساتھ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویہ افسوس ناک ہے حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ ہم نے ہسپتال میں ہیلتھ ورکرز کے لئے حفاظتی کٹس مہیا کی ہے لیکن اب لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ سے کون پوچھے کہ کہاں گئے وہ حفاظتی کٹس اور ماسک،انہوں نے کہا کہ ابھی تک کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے 170 نرسز کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جن میں کچھ زیر علاج ہے اور کچھ کارینٹائن ہے اور ایک کا انتقال ہوا ہے انہوں نے حکومت وقت اور صوبائی وزیر صحت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور ایل آر ایچ انتطامیہ کے خلاف کاروائی کریں اور نرسز کے لئے آئے ہوئے این 95 ماسک اور حفاظتی سامان دیا جائے کیونکہ بغیر اسلحہ کہ کوئی جنگ نہیں لڑی جاتی اور نہ ہی جیتی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی نظر میں نرسز کی کوئی حیثیت نہیں اور موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے ان مے بھی خاندان اور بچے ہیں اور نرسز کی دم سے ہی ہسپتال چال رہا ہے انہوں نے کہا کہ خدارا ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ نرسز کورڈ19 انسلوشن میں ڈیوٹی نہ دینے پر مجبور ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…