جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور عدلیہ کی آزادی پر وار ہے،مولانا فضل الرحمن نے مدارس اور فضائی ٹکٹس بارے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

6  جون‬‮  2020

پشاور (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور عدلیہ کی آزادی پر وار ہے،کورونا کی صورتحال پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،

ایسے میں 18 ویں ترمیم اور این ایف سی جیسے ایشوزلانے کی مذمت کرتے ہیں،مدارس کو ایس او پیز کے ساتھ کھولاجائے اورٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کوریلیف دیاجائے، اوورسیز پاکستانیوں کوبے یارومددگارچھوڑکربے حسی کی گئی، ایسے پاکستانیوں کوواپس لایا جائے اور فضائی ٹکٹس پرپچاس فیصد رعایت دی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی اجلاس میں اوورسیز سے میتیں فوری لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، اے جی این قاضی فارمولے کے تحت 500 ارب روپے صوبے کو دئیے جائیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی صورتِ حال میں حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت مشترکہ موقف اور پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، اپوزیشن کے تعاون کے باوجود حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، لوگ اپنے رشتے داروں کی لاشوں کی منتظر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…