کورونا تیزی سے پھیل رہاہے ، 388 مریضوں کی حالت تشویشناک،وزیراعلی سندھ نے صورتحال سے آگاہ کردیا

6  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کوروناوائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سید مراد علی نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7030 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے۔

اب تک صوبہ سندھ میں کل 333890 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت صوبہ بھر میں 36364 کورونا کے مریض موجود ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے ہیں، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 634 ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے 58 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اس وقت 17465 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے گھروں میں 16138، آئسولیشن سینٹرز میں 61 اور دیگر اسپتالوں میں 1266 مریض موجود ہیں ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 554 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 18265 ہوگئی ہے۔ان کا کورونا کے کیسز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 1475 کیسز میں سے کراچی سے 990 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 366، ضلع وسطی 223، جنوبی 176، ملیر 87، کورنگی 90 اور ضلع غربی میں سے 48 کیسز سامنے آئے ہیں ۔اسی طرح اندرون سندھ سے متعلق مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھوٹکی میں 97، لاڑکانہ 64، حیدرآباد 59، سکھر 56، جیکب آباد 26، دادو 19، شکار پور 13،خیر پور 10،میر پور خاص 7، سانگھڑ 6، شہید بے نظیرآباد3، ٹھٹھہ 2، بدین، جام شورو ، قمبر ، کشمور ، عمر کوٹ میں سے 1۔1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔واٹر بورڈ کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کنکشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان کے آخر میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…