بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ ، عدالت نے حکم جاری کر دیا 

datetime 5  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 17 مئی کو میئر اسلام آباد کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے

معطل کیا گیا تھا جسے شیخ انصر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا اور عدالت نے وفاقی حکومت کا حکم معطل کردیا تھا۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ انصر کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے میئر کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، دوبارہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت اجازت دے میئر اسلام آباد کی معطلی کا بھی نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس سے قبل کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کے بیان پر معطلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…