شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں صابر جان کوٹ میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں سات بچے جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ۔ ڈی ایس ی اعظم خان کے مطابق شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ، زخمی بچوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت نازک ہے،
وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر نے شیواہ میں چھت گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس نصیب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، واقعہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ وزیر نے کہاکہ افسوسناک واقعے میں شہید و زخمی بچوں کو مالی امداد دی جائے گی۔اقبال وزیر نے کہاکہ حضرت ولی کی موت پر بھی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تمام زخمیوں کی بہترین طبی امداد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔