کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)علی مہدی کاظمی نے کہا ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام پر 18 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور یہ مکانات تاحال بند ہیں۔کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کرنے والی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹیم میں شامل ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نقصان کے شکار 18 مکان تاحال بند ہیں۔
ہماری کوشش ہوگی کہ اندر سے مکانات کا معائنہ ہو۔علی مہدی کاظمی نے بتایا کہ آج ٹیکنیکل کمیٹی نے مکانات کا باہر سیمعائنہ کیا ہے، تاہم ہماری جاب سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا جائے گا کہ عمارتوں کا اندر سے معائنہ ہونا چاہیے۔ڈائریکٹر علی مہدی نے مزید کہا کہ پچاس فٹ سے زیادہ بلند عمارت کی اجازت سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)دیتی ہے، زیر تعمیر منصوبوں کواین او سی بھی سی اے اے نے دیا ہے۔