لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔شیخ رشید نے دعوی کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفرالحق نے کروائے ہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام
اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر مرکزی لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، نوازشریف سے ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کے بغیر دھماکے نہیںہو سکتے تھے۔