ایک دن میں کورونا سے درجنوں اموات، شہبازشریف  کے صبرکا پیمانہ لبریز، حکومتی پالیسیوں پر برس پڑے

30  مئی‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے ایک دن میں کورونا سے 72 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا ء اس رفتار سے پھیل رہی ہے ،اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز، ماہرین، تجزیہ نگاروں اور رہنمائوں کے خدشات کی تصدیق ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر باشعور شخص گھبرایا ہوا ہے ،مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے، وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں ،بے حسی اور غفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت میںنکلنے کو ہے اس لئے ہوش کے ناخن لئے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کورونا کے پھیلا یواور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوںنے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورپسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیںان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے ،اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…