پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صنعت اور کمرشل بجلی کے صارفین اور گھریلو صارفین کے لئے علیحدہ علیحدہ اعلان،ریلیف کے نام پر گھریلو صارفین سے دھوکہ، ملک بھر میں حکومت کا دوہرا معیار سامنے آ گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو ریلیف کے نام پر دھوکہ دے دیا۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کا بل معاف جبکہ گھریلو صارفین کو اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کے بل معاف لئے گئے ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو ادا کرنا ہوں گے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے جن مین پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین تین ماہ بل ادا نہیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے یونٹس کے مطابق حکومت مئی, جون اور جولائی کے اربوں روپے کے بل ادا کرے گی لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ گھریلو صارفین کو بجلی کے بل معاف نہیں کئے گئے۔ گھریلو صارفین کو صرف اقساط کی صورت میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔لیسکو مین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو اقساط کی سہولت دی گئی ہے جس کو وزیر اعظم ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے صارفین کے لیے ریلیف پیکج جاری کیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔ حکومت نے پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک کمرشل و صنعتی صارفین کوریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔کمرشل صارفین کے لئے ایک لاکھ تک بل جبکہ صنعتی صارفین کا چار لاکھ پچاسی ہزار روپے تک کا بل بھی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مطابق استعمال ہونے والے یونٹس پر بل ادا کیے جائیں گے جبکہ رواں سال زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل خود ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…