جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

28مئی کو پوری دنیا نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کا نعرہ سنا،پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) معروف ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔ 28مئی کو پوری دنیا نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کا نعرہ سنا۔ یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا،

28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت ورک نے کی۔تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ 28مئی کو دشمن کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری مسلمہ امہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایٹم بم بنانے کا تمام کام کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری میں ہوا۔ جہاں میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر ایٹم بم بنایا۔ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں۔ اپنی تمام زندگی رفاعی کاموں کے لئے وقف کر دی ہے۔اس وقت میرا مشن صحت اور تعلیم کا شعبہ ہے۔ اس وقت لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال بڑا منصوبہ ہے۔ جہاں پر غریبوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔ اس کے 400بستروں پر مین ٹاور کی تعمیر کا کام بھی اخری مراحل میں ہے۔اس کے علاوہ ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر میں بھی مریضوں کے مفت ڈائیلسز کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ورک نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری ہے۔دکھی انسانیت کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ جس طرح ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، اسی طرح صحت کے شعبہ میں بھی انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی عوام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے صحت مشن میں ہمارا ساتھ دیں اور ہسپتال کی تعمیر میں مدد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…