بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون سینئر صحافی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این)ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب اس سے سینئر صحافی فخرالدین سید پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس(ایچ ایم سی)میں انتقال کرگئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صحافی گھر میں آئیسولیشن میں تھے لیکن ان کی صورتحال بگڑنے پر 5 روز قبل ہی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فخرالدین سید کا صحتیاب ہونے والے مریضوں کے پلازما سے علاج کیا جارہا تھا اور ‘پلازما تھیراپی کے بعد ان کی صحت بہتر ہوئی تھی’۔تاہم توحید ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات کو فخرالدین سید کی طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔متوفی صحافی نجی ٹی وی چینل 92 نیوز سے وابستہ تھے، اس سے قبل وہ مختلف معتبر میڈیا اداروں سے منسلک رہے جس میں روزنامہ جہاز، روزنامہ پاکستان، آج نیوز اور ڈان نیوز ٹی وی شامل ہے۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر پھیلنے والا کورونا وائرس سے درجنوں صحافی متاثر اور متعدد انتقال کرچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے، ان کی موت ملک میں اس شعبے سے وابستہ افراد کی پہلی موت تھی۔70 سالہ ظفر رشید بھٹی سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) میں انگریزی ڈیسک کے سربراہ تھے اور وہ ایجنسی کی یونین کو بھی دیکھتے تھے۔

علاوہ ازیں رواں ماہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں نوول کورونا وائرس سے میڈیا سے وابستہ 3 افراد جاں بحق جبکہ 156 متاثر ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے پھیلا کے بعد سے کیمرا جرنلسٹس اور فوٹو جرنلسٹس سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس 61 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکا جبکہ 1260 افراد اس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وائرس سے اگرچہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے لیکن اموات کے حساب سے خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر ہے اور وہاں اب تک 425 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…