کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائرکردی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی آئی اے کے انسپکشن اورکلیئرنس کے بغیرمسافر طیاروں کوروکاجائے،
درخواست میں سی ای او پی آئی اے کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعامنظورکرلی جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت آج کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔