بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے کونسا شاندار اعلان ہونیوالا ہے؟ مشیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک انٹرو یومیں انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وہ قومی معیشت کے استحکام اور کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائے گی اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گی اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…