ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے خطیر رقم کی صورت میں امدادی قرض کی منظوری دے دی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے اور غریب و مستحق افراد کی مدد کے لیے 30کروڑ ڈالر کے امدادی قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ قرض ہسپتالوں کے لیے میڈیکل سپلائی اور محکمہ صحت کے عملے کے لیے حفاظتی سامان کی خریداری، محکمہ صحت کے رضاکاروں کی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ امدادی رقم دوردراز علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایمرجنسی گاڑیوں کی خریداری اور جن علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن کی سہولیات میسر نہیں وہاں محروم طبقے میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شیژن چین نے کہا کہ کورونا وائرس کے پاکستان کے عوام کی صحت اور مالی حالات پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، اس پراجیکٹ کے ذریعے فنانسنگ کر کے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان میں نظام صحت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور مستحق خواتین اور اہلخانہ کو فوری مدد فراہم کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان کے پڑوسی ممالک اور وسطی ایشیا کے علاقائی معاشی تعاون میں معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔اس قرض کی بدولت غریب افراد کو نقد رقم کی مدد فراہم کی جائے گی جہاں حخومت پاکستان کے احساس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانے خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ ایڈمنسٹریشن یونٹ ہیڈ ژینگ وو نے کہا کہ قرض کے اس پروگرام کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس سے غریب و نادار گھرانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، اس رقم کی منتقلی کے اس غیرمشروط پروگرام سے غریب افراد کی کو بہتر غذا کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد مل سکے گی۔اس کے علاوہ پاکستان کو فراہم کیے جانے والے قرض میں 50لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ناروے کی حکومت نے دی ہے جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ پراجیکٹ میں سے 3کروڑ ڈالر کی رقم کورونا وائرس کے سلسلے میں امداد کے طور پر دینے کا اعلانک یا گیا تھا جبکہ اس کے علاوہ اضافی 2کروڑ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں طبی سامانا اور حفاظتی آلات کی خریداری کے لیے بھی 25لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی۔13اپریل کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کے لیے 20 ارب کے بنیادی پیکج کو تین گنا بڑھانے کی منظوری دی تھی تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں ان ممالک کی مدد کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…