بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں میں اضافہ ،جانتے ہیں تعداد کہاں تک جا پہنچی؟تفصیلات سامنے آگئیں

14  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں میں اضافہ ہوگیا اور تعداد 1 لاکھ 3 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔بیرون ملک بے روزگاراورپھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ دستاویزکے مطابق 21 ہزار808 پاکستانی بیرون ملک نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ 31 ہزارپاکستانی بنا تنخواہوں کے ایمرجنسی چھٹیوں پرموجود ہیں جبکہ ساڑھے 50 ہزارپاکستانی ویزوں کی معیاد ختم ہونے اوردیگروجوہات کے باعث بیرون ملک میں محصورہیں۔

دستاویزکے مطابق یواے ای سے مزید 2 ہزارپاکستانی نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے جس کے بعد تعداد 12 ہزار702 تک پہنچ گئی، سعودی عرب سے مزید 5 ہزارپاکستانی کے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد تعداد 6 ہزارسے تجاوزکرگئی۔ قطرمیں کام کرنے والے 691 پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اومان سے 1 ہزار74، الجیریا سے 341، کویت سے500 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بحرین سے 42 اور عراق سے441 پاکستانی نوکریوں سے فارغ کیے گئے۔ دوسری جانب قطرکی تین کمپنیوں میں مختصرمدت پرکام کرنے والے 4 ہزار800 پاکستانی بھی محصورہیں۔متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 69 ہزار، سعودی عرب میں مجموعی طورپر15 ہزار876، قطر میں ساڑھے پانچ ہزار، اومان میں 5 ہزار134، کویت میں 5 ہزار400، ملائشیا میں 917، الجیریا میں 341، بحرین میں 387 اور عراق میں 441 پاکستانی محصورہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…