عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ تفصیلات جاری

12  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید سے قبل صرف 7 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

رواں ہفتے پیر سے جمعرات 4 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔آیندہ ہفتے پیر منگل اور بدھ 24، 25 اور 26 رمضان کو 3 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، جمعرات کو شبِ قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں گی، 27 رمضان کو تاجر برادری شب قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھتے ہیں۔سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاون کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، کراچی میں رواں رمضان المبارک میں تاجروں کا عید سیزن صرف 7 دن کو ہوگا۔رمضان مبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے چاند رات کو خریداری ممکن نہ ہو سکے گی، 28، 29 اور 30 رمضان یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہوں گی۔30 رمضان کو اتوار ہوگا اور پیر سے عید کی تعطیلات ہوں گی، عید کے بعد کا پہلا دن لاک ڈاؤن کا ہوگا، عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 29، 30 اور 31 مئی کو لاک ڈاؤن ہوگا۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…