اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے امام بری میں احساس ایمرجنسی کیش مرکز کا اچانک دورہ کیا اور بھیس بدل کر کیش کی وصولی میں پیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔۔معاون خصوصی نے مرکز پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سینٹر میں موجود
مستحق خواتین اور مرد حضرات سے گفتگو کی۔ معاون خصوصی نے کورونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات دیکھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صارفین کی سہولت کیلئے نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھول دیئے گئے ہیں ، اموات کے اندراج کیلئے50روپے کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن افراد کو 8171 سے یہ ایس ایم ایس پیغام موصول ہوا ہے کہ ان کے کوائف کی جانچ پڑتال ابھی جاری ہے۔ ان کو رواں ہفتے میں ہی اہلیت کے حتمی پیغامات بھیج دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جن کی شناختی کارڈ کی مدت المیعاد ختم ہو چکی، واہلیت کے مطابق پرانا شناختی کارڈ دکھا کر رقم وصول کر سکتے ہیں،صارفین کی سہولت کیلئے یکم ستمبر کے بعد کی مدت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
Disguised in Burqa, I visited #EhsaasEmergencyCash payment site at Nurpur Shahan to monitor payments to category-3 beneficiaries that began today. It was intended to assess arrangements in terms of quality of services, transparency in payments & adherence to #COVID19 measures. pic.twitter.com/pArG02CQ0j
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 8, 2020