اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد فردوس عاشق اعوان کہیں گی کہ مجھے کیوں نکالا۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس ٹھیک ہونے میں ابھی بہت وقت ہے جب کہ ن لیگ ن لیگ والے جو ترامیم مانگ رہے ہیں وہ نیب سے مذاق ہوگا۔نجی ٹی جیو نیو زکے مطابق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ
حکومت سے کچھ پوچھتا ہوں نہ حکومت مجھے کچھ بتاتی ہے، میرا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے ہے، وزیراعظم ہاؤس میں صرف وزیراعظم سے تعلق ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے موکل کہہ رہے ہیں عید کے بعد نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، عید کے بعد دونوں طرف سے قلندر اندر جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بہت اچھی ٹیم آ گئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد فردوس عاشق اعوان کہیں گی کہ مجھے کیوں نکالا۔اپنی وزارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے 5 سال میں 34 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنا ہے، لیکن کورونا لاک ڈان کی وجہ سے خسارہ ختم نہیں ہو سکتا۔صدر مسلم لیگ ن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، شہباز شریف جتن کر رہے ہیں کہ انہیں باہر جانے دیا جائے۔آٹا چینی بحران سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے سیاست میں ہوں ہر کابینا میں شوگراور آٹے والے موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ دیں کہ اس نے آئی پی پی،چینی اور گندم چوروں کو نکیل ڈالی ہے، عمران خان کہیں نہیں جا رہا ، وہ 5 سال پورے کرے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، مذاق ہو رہا ہے۔