اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق صوبے اور عسکری ادارے بھر پور موثر اقدامات کررھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان روزانہ کی بنیاد پر صورتحال
کو مانیٹر کر رھے ہیں ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہیں ،جاپان 3.41 ملین یو ایس ڈالر کی امداد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کو دی جارہی ھے ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مستحق خاندانوں کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے صحت اور صفائی کی کٹس فراہم کی جارھی ہیں