اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے ، 7 سے 14 روز کیلئے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا  

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے جنہیں 7 سے 14 روز کیلئے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مرض کی علامات سامنے آجائیں۔دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لے آئی، ادھر شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائین 250 سے زائد مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی۔قومی ایئرلائین کی تین پروازوں کے

ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔ وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی گئی اور پھر قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔واپس آنے والے مسافروں میں سے کچھ کو ملک بدر کیا گیا ہے اور وہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازیں بند ہونے کے باعث بیرون ملک پھنس گئے تھے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…