جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ہم دنیا کی دل چسپ ترین قوم ہیں‘ ہم خود کو بہادر ثابت کرنےکیلئے گلیوں میں کھڑے ہو کر کرونا کو آوازیں دے رہے ہیںہمیں اگر بتایا جائے حکومت باہر نکلنے والوں کو گولی مار دے گی تو ہم یہ چیک کرنے کیلئےباہر ضرور نکلیں گے

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگا ر جاوید چودھری اپنے کالم’’اللہ رحم کرے ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔یہ بیماری اس وقت کھلی کتاب ہے‘ مغربی اور جدید دنیا بے بس ہو چکی ہے‘ لاشیں دفنانے کے لیے جگہ نہیں مل رہی۔امریکا میں لاشیں ہفتہ ہفتہ ہسپتالوں میں پڑی رہتی ہیں‘ اجتماعی قبریں بھی بن رہی ہیں اور جنازے بھی اور کفن بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں‘ دنیا اب تک سوشل ڈسٹینسنگ کے

علاوہ اس کا کوئی حل نہیں نکال سکی‘ دوسروں سے چھ فٹ فاصلہ رکھیں‘ ماسک پہنیں‘ پندرہ منٹ بعد صابن یا سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کریں‘ ہوا میں چھینک نہ ماریں‘ کھانسی سے پرہیز کریں‘ دوسروں کے ساتھ ہاتھ نہ ملائیں اور گلے نہ ملیں‘ دنیا میں اب تک ان کے علاوہ کوئی حل‘ کوئی علاج دریافت نہیں ہوا لیکن سوال یہ ہے کیا ہم یہ کر رہے ہیں؟ ہر گز نہیں۔ہم دنیا کی دل چسپ ترین قوم ہیں‘ ہم خود کو بہادر ثابت کرنے کے لیے گلیوں میں کھڑے ہو کر کرونا کو آوازیں دے رہے ہیں‘ ہم ایسے لوگ ہیں ہمیں اگر بتایا جائے حکومت باہر نکلنے والوں کو گولی مار دے گی تو ہم یہ چیک کرنے کے لیے کہ کیا واقعی حکومت گولی مار دیتی ہے باہر نکل جائیں گے‘ یہ ہماری ذہنی حالت ہے ‘ اللہ خیر کرے‘ ہمارے آنے والے دن خیریت کے ساتھ طلوع ہوتے نظر نہیں آ رہے کیوں کہ ہم لوگ جب تک مر نہ جائیں ہمیں اس وقت تک موت کا یقین بھی نہیں آتا‘ اللہ اس ملک پر رحم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…