بدھ‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2025 

،بھائی اور والد نے بیٹی کے دوست کو قتل کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 20 سالہ نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ کے بھائی اور والد کی جانب سے دلت برادری سے تعلق رکھنے اور بیٹی سے شادی کے خواب دیکھنے پر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ لڑکی آنچل مامِدواڑ کے گھر والوں نے اس کے 20 سالہ بوائے فرینڈ کو قتل کرنے سے قبل اس کا اعتماد جیتنے کے لیے دوستانہ ماحول میں ایک ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا اور بعد ازاں گولی مار کر قتل کر دیا۔ب

ھارتی میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں 20 سالہ لڑکے سکشم ٹیٹے کو اپنی گرل فرینڈ، اس کے والد اور بھائی کے ساتھ محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔اس واقعے نے اس وقت میڈیا کی زیادہ توجہ حاصل کی جب آنچل نے اپنے بوائے فرینڈ کی لاش کے ساتھ علامتی شادی کی اور اپنے والد اور بھائیوں کے خلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا۔21سالہ آنچل کے مطابق اس کے والد اور دو بھائی طویل عرصے سے سکشم کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے، وہ اکثر اس کے ساتھ بیٹھتے، کھانا کھاتے اور اسے یقین دلاتے تھے کہ شادی کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی مگر بعد ازاں انہوں نے ہی شکسم کو قتل کر دیا۔آنچل نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اس کے والد نے سکشم سے کہا تھا کہ شادی کے لیے اِسے ہندو دھرم اختیار کرنا ہوگا، شکسم اپنی محبت سے شادی کرنے کے لیے مذہب تبدیل کرنے پر بھی تیار تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر معاملہ اچانک خطرناک رخ اختیار کر گیا۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…