کورونا فنڈ: کرونا فنڈ! وزیراعظم کی اپیل نے کام کر دکھایا اوورسیز پاکستانیوں نے 24 گھنٹوں میں 2400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھالی

14  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت اوورسیز کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم کی اپیل پر 24 گھنٹوں میں 2400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں 45ممالک سے ساڑھے چار کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔ زلفی بخاری کے مطابق دنیا بھر سے

900 مخیر حضرات نے ویب سائٹ کے ذریعے عطیات دیے ہیں اور زیادہ تر ڈونرز کی تعداد امریکا اور برطانیہ سے ہے۔معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ بہت جلد اوورسیز ٹائیگر فورس کا بھی آغازکر رہے ہیں جو کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے راشن کا انتظام کریں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے گذشہ روز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کوروناوائرس کی وبا کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ‘وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے کووڈ 19’ میں فراخدلی سے عطیات دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کوروناوائرس کی اس وبا کےخلاف نبردآزما ہے جس کےلیے لاک ڈاؤن کرنا پڑا،لاک ڈاؤن نے پاکستان سمیت عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ریلیف فنڈ کے لیے قائم کی گئی ویب سائٹ کے لیےایک خاندان کی مدد کے لیے کم سے کم 35 ڈالر بھیجے جا سکیں گے جب کہ 35ڈالر یااس سے زیادہ کی رقم ماہانہ کی بنیاد پر بھی دی جاسکے گی۔پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 829 ہوچکی ہے جن میں سے 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…