منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دوبارہ وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی عبدالعلیم خان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان نے صوبائی وزارت خوراک کا قلمدان سنبھال لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے وزارت سنبھالتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے کہ ’’اپنے قائد عمران کان کے اعتماد پر شکرگزار ہوں اور اس پر پورا اترتے ہوئےوزارت کی ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہونے کی کوشش کروں گا ۔ لوگوں کے مسائل کا حل مشکلات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔

پنجاب حکومت کی مضبوطی کیلئے تمام کوششیں بروئے کا ر لائوں گا ۔ دعا ہے کہ اللہ ملک کو درپیش موجودہ صورتحال سے جلد نکالے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا یا تھا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پنجاب میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علیم خان سے وزارت کا حلف لیاتھا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے، عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے پر علیم خان کو مبارک باد بھی دی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور سیاست دان ہیں۔واضح رہے کہ علیم خان خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سےوزارت سے استعفا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق علیم خان خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جس میں عبدالعلیم خان نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…