اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے والد نے دونوں بیٹیوں کو بھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیش کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایک تصویر وائرل ہوئے جس میں دیکھا جا سکتا ہےپروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ حفاظتی لباس موجود ہیں ، مذکورہ ڈاکٹر کا تعلق پشاور سے ہے۔ ڈاکٹر سیف الاسلام نے کرونا وائرس کے پیش نظر تشویشناک صورتحال کی وجہ سے اپنی دونوں بیٹیوں کو بھی
میدان میں اتار لیا ، وہ روزانہ اپنی بیٹیوں کو ہسپتال بھیجتے ہیں تاکہ وہاں وہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی خدمت کریں اور مہلک وائرس کو شکست دینے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر سیف الاسلام کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ والد اور ان کی بیٹیاں قوم کے ہیروز ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4200سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد61ہو گئی ہے ۔