لاہور (این این آئی) پی آئی اے کیبن کریو نے بھی دوران پرواز کورونا کٹس کا مطالبہ کردیا ۔دوران پرواز کیبن کریو میں کورونا کے حوالے سے خوف بڑھتا جارہا ہے ائیرلیگ اور پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے انتظامیہ سے تحریری مطالبہ کردیا ۔پوری دنیا میں لوگوں کو آئیسولیٹ ہونے کا کہا جارہا ہے جبکہ ہمیں براہ راست کورونا کا سامنا ہے ہم اپنی جانوں کو داو پر
لگا کر پوری دنیا سے مسافروں کو ریسکیو کررہے ہیں بغیر کورونا کٹس کے کیبن کریو کو پرواز میں بھیجنا بغیر ہتھیار کے سپاہی کو لڑنے بھیجنا ہے ۔ائیرلیگ نے کٹس ، این 95 ماسک ، سرجیکل دستانوں اور ہینڈ سینی ٹائزر ہر پرواز میں کریو کو دینے کا مطالبہ کیا ہے انڈین ، سری لنکن ، اور البانین ائیرلائن اپنے کریو کو تمام حفاظتی سامان فراہم کررہی ہیں ۔