لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چینی اور گندم کے سکینڈل میں وزیر خوراک کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے،آٹے اور چینی چوری کا کھرا تو وزیراعظم ہائوس اور بنی گالہ جاتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ استعفیٰ تو وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب
کو دینا چاہیے ،ایکسپورٹ کی اجازت وزیراعظم نے دی وہ عہدے پر کیسے رہ سکتے ہیں ،سبسڈی کی منظوری وزیراعلی اور وزیر خزانہ پنجاب نے دی ، استعفیٰ تو ان سب کا بنتا ہے ، قربانی ایک کی دی گئی ، عمران خان اور سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بنا جو ہو رہا ہے سب شعبدہ بازی ہے۔