اسلام آباد (این این آئی)وزیر ا عظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کے تحت مستحق خواتین کو یکمشت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، ہنگامی کیش کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے ، ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائیگا ، ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر جاری لاک ڈائون سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے جن کی مدد کیلئے پنجاب سات لاکھ اور سندھ ڈھائی لاکھ
اپنے بجٹ میں سے دیگا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نے کہا کہ ہنگامی کیش کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے جبکہ ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائے گا اور ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہنگامی کیش کی فراہمی کے لیے جانچ پڑتال کا مئوثر طریقہ اپنایا گیا ہے، ضلع سطح پر مستحقین کی فہرستیں تیار کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں ، ایف بی آر ا ور دیگر ا داروں سے معاونت لی جارہی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رقم کی ترسیل میں شفافیت کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے