جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس سے بڑا المیہ، دیہاڑی دار روزی روٹی کیلئے محتاج، فاقوں پر مجبور لاک ڈائون ختم کیا جائے،حکومتی اقدامات سے مایوس بیروزگار افراد کا مطالبہ

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں لاک ڈائون نے کورونا سے بڑے المیے کو جنم دے دیامزدور اور دیہاڑی دار طبقہ روزی روٹی کے لیے محتاج ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت تاحال راشن کی فراہمی کا میکنزم ہی نہ بنا سکی۔ غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔کورونا کے خلاف لاک ڈائون کی حکمت عملی نئے بحران کو جنم دینے لگی۔ دیہاڑی دار طبقہ بھوک کے سامنے بے بس ہو گیا۔

سندھ حکومت نے لاک ڈائون کے ذریعے کورونا کا پھیلائو تو کسی حد تک روک لیا لیکن ذرائع آمدن کی بندش سے غریب مزدور پس کر رہ گئے ہیں۔ہر گھر کے خالی برتن غریب کی برداشت سے لبریز ہوگئے، خواتین راشن کے حصول کے لیے ماری ماری پھرنے لگیں۔ بھوک سے جنگ نے لوگوں کو کورونا کے خلاف جنگ اور سرکاری احکامات کی پابندی کا خوف بھی بھلا دیا۔ وعدوں کا حساب لینے کیلیے عوام تین روز قبل ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر چڑھ دوڑے۔ لیاری کے مکینوں نے بھی ماڑی پور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ضرورت مند افراد میں راشن کیسے تقسیم کیا جائے، ابھی بھی اجلاس ہو رہا ہے، لوگ سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ہر ضلع میں ضرورت مند افراد کی تعداد پچاس سے ستر ہزار تک پہنچ چکی ہے لیکن انتظامیہ طے نہیں کرسکی کہ ان افراد تک راشن کیسے پہنچایا جائے۔یوسی چیئرمین کہتے ہیں مستحق افراد کی فہرستیں ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی ہیں تاہم ابھی تک یہی طے کیا جا رہا ہے کہ راشن کن لوگوں کو دیا جائے۔بلدیاتی نمائندے کہتے ہیں راشن کیلئے یوسی دفاتر کا گھیرائو شروع ہو چکا ہے، نوٹس نہ لیا گیا تو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکومتی اقدامات سے مایوس بیروزگار افراد کا مطالبہ ہے کہ لاک ڈائون ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…