منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو ہر ہفتے کتنا بھاری نقصان ہو رہا ہے؟ لاک ڈائون ختم ہوتے ہی کیا کام کریں گے، شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈائون سے پاکستان ریلوے کو ہر ہفتے ایک ارب 20 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم حکومت کے فیصلے کے پابند ہیں لیکن لاک ڈائون ختم کیا تو 20 مسافر ٹرینیں چلائیں گے، ٹرینیں چلانے کے لیے لوگوں کا اصرار ہے اور مجبوریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ارب 20 کروڑ روپے کا ہر ہفتے نقصان ہورہا ہے،

15 تاریخ سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے کی فریٹ شروع کریں گے، لاک ڈائون سے پہلے ہم نے ریکارڈ 20 ٹرینیں چلائی ہیں، ہم آخری 2 روز میں 40 ٹرینیں نہ چلاتے تو کراچی میں لوگ ایڑیاں رگڑ رہے ہوتے، ہم نے آخری 2 روز میں 40 ٹرینوں سے ایک لاکھ 65 ہزار مسافروں کو منتقل کیا، ریلوینے آخری 2 روز میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پیشنرز اور تنخواہ داروں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، ایک لاکھ 65 ہزار لوگوں کو ہم نے ریلوے سے گھروں کو بھیجا، ہمارے پاس 1670کولی ہیں، ان تمام کا ڈیٹا احساس پروگرام میں بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلو ے میں کوئی ملازم کورونا کا شکار نہیں ہوا جب کہ ہمارے ہاں دیگر ممالک کے مقابلے حالات بہت بہتر ہیں، 14 اپریل کو کورونا کی صورتحال واضح ہوجائے گی، اگر وائرس بڑھا تو 15 اپریل کو ٹرینیں نہیں چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر فلاحی کام ہو رہا ہے، ناراض دوست کورونا سے لڑنے کیلئے متحد ہوجائیں،یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر تنقید نہ کی جائے، سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں، لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر کیڑے نکالنے والوں کا وقت ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، ٹائیگر فورس کے پاس کوئی اختیارات نہیں، صرف خدمت کا جذبہ ہے، مشیر خزانہ کا شکر گزار ہوں انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…