گرمیاں شروع ہوتے ہی کرونا کا اثر ختم پاکستان میں15اپریل اور دنیا میں 15مئی کےبعد وائرس کی شدت میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی‎

2  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ستارہ شناس ایس اے چودھری المعروف ماموں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستاروں کی چال بتا رہی ہیں کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کی شدت میں کمی آئے گی ،ابھی اور اکا دکا کیسز چلتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کافی آبادی اس سے متاثر ہوگی لیکن اس کی ہلاکت خیزی میں کمی ہوگی اور وہ اثر نہیں رہے گا۔

زحل اپنے گھر میں ہے جبکہ مارس بھی اپنی مضبوط ترین پوزیشن میں ہےاور نیپچون اس وقت جس پوزیشن میں ہے وہ جب بھی اس پوزیشن میں آیا ہے وبائی امراض لے کر آیا ہے۔حفاظتی اقدامات کریں تو ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔جبکہ معروف ستارہ شناس سامعہ خان کا کہنا ہے کہ ستارے بتا رہے ہیں پاکستان میں پندرہ اپریل تک وائرس بڑھے گا۔اگر حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عرصہ لمبا بھی ہو سکتا ہے ۔اصل میں پاکستانیوں پر منحصر ہے کہ وہ کتنی حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے حساب میں اگر کرفیو لگا دیا جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔15 اپریل کے بعد وبا میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جبکہ دنیا بھر میں 15 مئی کے بعد کورونا کی وبا ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔معروف ستارہ شناس اور آسٹرو پامسٹ محمد اظہر کا کہنا ہے کہ گرمی کا اثر کورونا وائرس پر اتنا نہیں ہوگا بلکہ اصل اثر اس پر تب ہوگا جب عوام خود احتیاط کرنا شروع کر دے گی۔اگر عوام نے احتیاط کرنا شروع کر دی تو پاکستان میں حالات بہتری کی طرف جاتے ہوئے نظر آئیں گے۔دنیا بھر میں کم ازکم اگلے سال کے شروع میں حالات کنٹرول میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ستارے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں موسم کی شدت سے کرونا کی وبا میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔بے احتیاطی کی گئی موسم گرما نکلتے ہی کورو نا دوبارہ آسکتا ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…