ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائر س سے پریشان عوام کیلئے تازہ ہواکا جھونکا ،پاکستان کے 90فیصد افراد محفوظ

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحافی صدیق جان نے کہا ہے کہ کورنا وائرس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جو کہ پاکستانیوں کیلئے خوف کی فضا کم کرنے میں مدد کرے گی۔ صدیق جان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی اس خطرناک وبا سے محفوظ ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر سجاد نے کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جو پاکستان کیلئے ایک حوصلہ افزاء بات بھی ہے۔

ڈاکٹر سجاد نور نے کہا کہ ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میڈیا بہت زیادہ سنگین صورتحال دکھارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی شرح 2 سے 3 فیصد تک ہے تاہم اٹلی میں شرح اموات 8فیصد ہے۔ اٹلی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق مرنے والے 99 فیصد افراد ایک یا ایک سے زیادہ بیماری میں مبتلا تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی کی 27فیصد آباد کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے جبکہ مرنےو الوں کی اوسط عمر60 سال ہے۔73 فیصد ہلاک ہونے والے مرد تھے۔ ڈاکٹر سجاد نور نے کہا کہ پاکستان کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں صرف 4فیصد افراد 60 سال سے زیادہ کی عمر میں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صرف اپنے بزرگوں کا خیال رکھں تاکہ کورونا وائرس ان کو متاثر نہ کر سکے۔ اٹلی کی رپورٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 40 سے 50 سال کی عمر کے صرف 12 لوگ ہلاک ہوئے اور یہ سب کے سب کسی دوسری بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اٹلی میں تباہی دیکھ کر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔پاکستان ابھی تک محفوظ ہیں۔ دونوں ملکوں میں ایک بڑا فرق اولڈ ہوم کا ہے۔ پاکستان میں اولڈ ہو م کا بھی کوئی تصور نہیں ہے۔ یہاں بزرگ اپنے عزیز کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مریض ہلاک ہوتے ہیں جن کے گردے پہلےہی کام کرنا چھوڑدیتے ہیں ،دوسرے جبکہ دل کام کرنا چھوڑ د یتا ہے جبکہ ایک وجہ دماغ میں انفیکشن کا اثر کر جانا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…