کرونا وائرس کیخلاف خدمات انجام دینے والے 2 ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کرونا وائرس کا شبہ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں میاں بیوی کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، گلی سیل کردی گئی

26  مارچ‬‮  2020

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں کرونا کے خلاف خدمات انجام دینے والے 2ڈاکٹروں اور1نرس کے کرونا وائرس کے شبہ میں نمونے تصدیق کے لئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں میاں بیوی میں کرونا پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا ہے اطلاعات کے مطابق بی بلاک سیٹلائٹ ٹاون میں رہائش پذیر ماجد اور اسکی اہلیہ کی رپورٹس پازیٹو آنے پر گلی سیل کر دی گئی ہے

جبکہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے پولیس کی مدد سے دونوں میاں بیوی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیاہے متاثرہ شہری ماجد کچھ عرصہ قبل انگلینڈ سے پاکستان آیا تھا ادھر ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 2 ڈاکٹروں اور ایک نرس میں کرونا وائرس کے شبہ پر ان کے نمونے تصدیق کے لئے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر منان اور سٹاف نرس صائمہ النسا کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا اسی طرح بے نظیر بھٹو ہسپتال میں گزشتہ روز کرونا کے شبہ میں 6 مریضوں کے نمونے حاصل کرکے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک کرونا پازیٹو جبکہ 13 مشتبہ افرادہسپتال میں موجود ہیں دریں اثنا گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کی جراتمندانہ خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاجس میں ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر کی سربراہی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو پھول پیش کئے پولیس افسران اور اہلکاروں نے ڈاکٹروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس آپ کی اس بے مثال کوشش پر آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…