اسلام آباد (این این آئی) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے’ کورونا پھیلائو کی روک تھام’ کے حوالے سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے داخلوں ٗ امتحانات ٗ ورکشاپس اور دیگر تدریسی سرگرمیوں کی آن لائن معلومات کی سہولت فراہم کردی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی ہیلپ لائن کو متحرک کردیا گیا ہے اور ویب سائٹ پر بھی تمام معلومات دستیاب کردی گئیں ہیں۔
طلبہ ہر قسم کی معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کورونا وائر سے بچائو اور اختیاطی تدابیر کے حوالے سے طلبہ کو 5۔اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر آنے سے منع کیا گیا ہے۔سمسٹر بہار 2020ء کے داخلے 15۔اپریل تک جاری ہیں ٗ طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ٗ داخلے کے خواہشمند افراد پوسٹ آفسسز کے ذریعہ بھی داخلہ فارمز ارسال کرسکتے ہیں ۔آن لائن اپلائی کرنے یا فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ٗ سیدضیاء الحسنین نقوی کے مطابق راولپنڈی ریجن نے فیس بک پر ‘وٹس ایپ لنک’فراہم کردیا ہے جہاں پر طلبہ و طالبات کی اطلاع کے لئے تمام ضروری معلومات شئیر کئے جاتے ہیں۔طلبہ و طالبات ہر قسم کی معلومات کے لئے راولپنڈی ریجن کی ہیلپ لائن نمبرز 051-9334364, 051-8480860اور 051-8480863پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز ٗ رانا طارق جاوید کے مطابقیونیورسٹی نے علمی و تحقیقی سرگرمیاں)امتحانات ٗ ورکشاپس ٗ کلاسسز ٗ سیمینارز اور کانفرنسسز ( 5۔اپریل تک معطل کر رکھی ہیں ٗ بحرحال معمول کے امور کی انجام دہی کے لئے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور علاقائی دفاتر میں ضروری سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے۔