اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طورپر ’’ڈاکٹر اسامہ شہید فنڈ‘‘ کے قیام کی منظوری دی ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور الائیڈ سٹاف کو ہسپتال میں محفوظ بنانے
کے لئے پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای)کی خریداری کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ فنڈز میں پاکستان اور بیرون ملک میں کام کرنے والے پاکستانی کنسلٹنٹس اور مخیر حضرات سے فنڈز حاصل کرکے ہسپتالوں میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو(پی پی ای) فراہم کیاجائے گا۔ اس مقصد کے لئے تین عہدیداران کے اکاونٹس مختص کئے گئے ہیں۔