اسلام آباد (این این آئی)ایران سے زائرین کی واپسی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اثرورسوخ استعمال کرنے کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست شہری حافظ احتشام نامی شہری نے دائر کی۔درخواست میں زلفی بخاری اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایران سے زائرین کی
واپسی کے باعث کرونا وائرس ملک بھر میں پھیلا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایران سے براہ راست زائرین کو فیصل آباد لایا گیا جس سے کرونا وائرس پھیلا۔ درخواست میں کہاگیاکہ زلفی بخاری نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زائرین کو پاکستان منتقل کیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔