اسلام آباد (این این آئی)کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے 50 سال کی عمر کے663 اہلکاروں کو 2ہفتوں کی چھٹیوں پر بھیج دیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ تمام اہلکارملک کے مختلف ایئرپورٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے اور یہ ملازمین کیمپوں
میں نہیں بلکہ مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔اے ایس ایف نے احتیاتی تدابیر کے طور ان اہلکاروں کو چھٹیوں پر بھیج دیا ہے تاہم 50 سال کی عمر کے 863 وہ ملازمین جو کیمپوں میں رہتے ہیں ان کو عوامی رابطے، پبلک ڈیلنگ سے استثنی فرائض پر مامور رکھا گیا ہے۔