اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا سوچنے والے پاکستانی 2 ہفتے انتظار کریں۔ان خیالات کا اظہار معید یوسف نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی جلد وطن لوٹیں گے۔ وزیراعظم کے
معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی نے کہا کہ ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو ویزا لگوا کر انہیں واپسی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ہمارے پاس سہولیات کا فقدان ہے، سب کو وطن نہیں لایا جاسکتا۔معید یوسف نے کہاکہ اگر سب کو وطن لایا گیا تو آپ کو رکھنے اور دوسرے پاکستانیوں کو مرض سے بچانے میں ریاست کو دشواری کا سامنا ہوگا۔