کوئٹہ(آن لائن) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متعلق مزید اہم فیصلے متوق ڈبل سواری بندلاک ڈاؤن مزید سخت ضرورت پڑنے پر کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے پلان اے، بی اور سی تیار کر لیا گیا انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے مزید سخت ترین فیصلے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے
اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے پلان اے بی اور سی بھی تیار کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطاباق کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کوئٹہ کے دو علاقوں کو پہلے مرحلے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ان علاقوں سے عوام کی غیر ضروری نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے گی شہر میں ابتدائی طورپر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ جلد نوٹیفکیشن کا اجراء بھی کرے گا ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلے کوئٹہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد کئے گئے ہیں ان فیصلوں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں متوقع ہیں ذرائع کے مطابق فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے مذکورہ فیصلے کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے اور عوام کو اس سے بچانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔