کراچی(آن لائن)مشیروزیراعلیٰ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو منتازعہ نہیں بنانا چائے، اس اہم قومی مسئلے پر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں،کراچی میں 2بڑے تفتان سنٹرز بنائے ہیں،وینٹی لیٹرز اور کٹس بھی خود منگوائی،جمعرات کے روزمشیر وزیراعلیٰ سندھ ناصر حسین شاہ نے عالمی خطرہ قرار دئیے جانیوالے کورونا وائرس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم قومی مسئلہ پر سیاست کرنا یا اس کو متنازعہ
نہیں بنا نا چاہئے،اس معاملے پر ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2بڑے تفتان سنٹرز بنائے ہیں ایک میں 4ہزار جبکہ دوسرے میں 2ہزار مریضوں کی گنجائش ہے ،وینٹی لیٹرز اور کٹس خود منگوائی ہیں،تفتان میں 151افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر تربیت یافتہ 60افراد پر مشتمل حفاظتی عملہ تعینات کر دیا ہے ۔